۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فرانس

حوزہ/ ایران کے شہر گیلانغرب کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ فرانس کی خباثت اور ایران سے دشمنی میں یہی کافی ہے کہ ایران کے سابق مفرور اور منافق دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے کہ جنہوں نے گلی کوچوں میں سترہ ہزار لوگوں کا قتل عام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے کرمانشاہ میں رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضا خاص امیری نے کہا کہ فرانس کے صدر کی جانب سے مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کی حمایت ایک ملک کے ڈپلومیٹک اصولوں کے خلاف اور احمقانہ عمل ہے۔ شہر گیلانغرب کے امام جمعہ نے مزید کہا: کس کو معلوم نہیں ہے کہ مغربی ممالک اور سب سے بڑھ کر اس وقت کی فرانس حکومت نے صدام کو فوجی سازوسامان دیا تاکہ ایران پر حملہ کر کے انقلاب اسلامی کو نابود کر دے۔

حجت الاسلام امیری نے کہا: فرانس کی اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی میں بس اتنا ہی کافی ہے کہ فرانس نے ایران کے مفرور صدر اور منافق دہشت گردوں کو پناہ دی کہ جنہوں نے گلی کوچوں میں 17000 لوگوں کو شہید کیا۔

شہر گیلانغرب کے امام جمعہ نے کہا حقوق بشر اور آزادی بیان کے جھوٹے علمبرداروں کا منحوس چہرہ بے نقاب ہونا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .